ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے سولہ سالہ مدثر ولد صابر علی، سکنہ سنگانی سر نامی طالب علم کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
مذکورہ طالب علم کیچ بار ایسوسی ایشن کے ایڈووکیٹ شیما صابر کے چھوٹے بھائی بتائے جاتے ہیں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے۔
واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کیچ بار ایسوسی ایشن نے مدثر کی غیر قانونی حراست کی مذمت کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہےکہ وہ طالب علم کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں سے ایک دن کے بائیکاٹ کریں گے ۔