جھاو حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک، ڈرون کیمرے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بی ایل ایف

آواران چوکی پر حملہ دو اہلکار ھلاک

آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ پیر کی شام ساڑھے چھ بجے سرمچاروں نے جھل جھاو کے تحصیل کیمپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملہ دیر تک جاری رہا۔ اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ،جبکہ حملے کے دوران دشمن کے ایک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ سرمچاروں کے نظریات،مستعدی اور وطن کے محبت کے جذبوں نے ریاستی اداروں کی مشینری کو زمین بوس کرکے قابض کو جسمانی و نفسیاتی شکار بنا کر اعصابی جنگ میں فتح حاصل کرلی ہے۔ دشمن اپنے شکست کا غصہ عام عوام پر نکال کر اپنے شکست کا واضح اظہار کررہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ریاست مکمل شکست سے دو چار ہوکر بلوچستان سے انخلاء کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض پاکستانی فوسز اور ریاست کے تمام مفادات ہمارے نشانہ پر ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ہم اپنی قوم کے تعاون سے اپنی آزادی واپس حاصل کریں گے۔ڈاکٹر اللہ نزر بلوچ

منگل جنوری 23 , 2024
بی ایل ایف رہنما کا بیان

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ