بلوچستان دکی میں بارودی سرنگ کادھماکہ گاڑی تباہ ڈرائیور معجزانہ بچ گیا ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو دکی کے علا قے ٹھیکیدار ندی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا تاہم دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور حمیداللہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

پو لیس کے مطابق پک اپ گاڑی کوئلہ کانوں کیلئے سامان پہنچا رہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، پو لیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ بم دھماکے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔