بلوچستان کے علاقے ضلع دکی میں گل غنڈی کوئلے کی کانوں پر 27 مارچ کو ہونے والے حملے کے نتیجے میں اغواء ہونے والے دو مزدور اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گئے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن دکی کے ضلعی صدر امبر خان سواتی کے مطابق اغواء کاروں نے دونوں مزدور مچھ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ دئیے ہیں۔
رہا ہونے والے دونوں مزدور اہلخانہ کے پاس اپنے گھر پشین پہنچ گئے ہیں۔رہا ہونے والے مزدوروں میں مومن خان ولد روزی خان اور حمد اللہ ولد صدو خان شامل ہیں۔
دونوں مزدور 73 دن بعد رہا کردئیے گئے ہیں۔
کول مائنز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 23 مارچ کو سات دیگر مزدور بھی اغوا ہوئے تھے۔تاہم 23 مارچ کو اغواء ہونے والے دیگر سات مزدور 38 دن بعد یکم مئی کو پہلے ہی اغواء کاروں نے رہا کردئیے تھے۔