دکی میں مسلح افراد نے 4 مشکوک افراد کو پکڑ کر لے گئے بعد ازاں ایک کو چھوڑ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے جھالار سے 4 مشکوک افراد کو مسلح افراد نے پکڑ لیا ۔ لیویز کے مطابق اغوا کاروں نے ایک شخص کو چھوڑ دیا ہے جبکہ 3 کو لے گئے ہیں ۔
لیویز ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں نثار ،بائیس، امو اور مولا شامل ہیں۔ 18 سے 20 مسلح افراد کسانوں کو اغوا کرکے جھالار پہاڑ کی طرف فرار ہوگئے۔
لیویز اور ایف سی نے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔