بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز 8 جولائی کو ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں میناز محمد آباد ایریا میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے بم موٹرسائیکل پر نصب کیا تھا اور قافلے میں شامل آخری گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں فوج نے اپنے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے سے نکالا۔
اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔