
کراچی کے صدر تھانے میں بی وائی سی کے مرکزی رہنما سمی دین اور لالا وہاب سمیت 5 افراد کے خلاف سندھ پولیس نے دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شال میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر فائرنگ، تشدد، قتل و گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں احتجاج کیا گیا تھا، احتجاج کے دوران پولیس نے داوھا بول کر 16 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے بعض کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
نامہ نگار کے مطابق اس وقت صدر تھانے کے باہر بلوچوں اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جو سمی دین کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم، اطلاعات کے مطابق سمی دین اور لالا وہاب کو کل عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد ہی رہائی ملنے کا امکان ہے۔