
آج رات 2 بجے ضلع گوادر کے علاقے گنز میں کوسٹ گارڈ نے فائرنگ کر کے عبدالواحد ولد رمضان نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہم لاش کوسٹل ہائی وے سور بندر کراس پر رکھ کر دھرنا دیں گے۔ انہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ دیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں ماورائے عدالت قتلاور جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے آئے روز متعدد افراد لاپتہ ہو رہے ہیں جبکہ متعدد افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی جانب سے دنیا کو کھلا خط بھی لکھا گیا۔