نوید کو جبری لاپتہ افراد  کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں قتل کیا گیاہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی  کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ
نوید بلوچ ولد حمید بلیدہ کیچ کا رہائشی اپنے بھائی مسلم عارف کے لیے مہم چلا رہا تھا، جسے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا اور اس کے کزن عزیر ولد عمید کو ایک ہفتہ قبل خفیہ ایجنسیوں نے جبری لاپتہ کر دیا جو اب بھی لاپتہ ہے۔

انھوں  نے کہاکہ کل نوید کو ٹارگٹ کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے ، اور اس کی نعش تقریباً جلا دی گئی ہے تاکہ اسے کوئی نہ پہچان سکیں۔

ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر ایک ظالم بدمعاش ریاست کی طرف سے کیے جانے والے ایسے غیر انسانی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے کیوں کہ سب سے پہلے، ایک طاقتور بدمعاش ریاست بلوچ نوجوانوں کو زبردستی غائب کرتی ہے، اور جب ان کے چاہنے والے آواز اٹھانے کے لیے آگے آتے ہیں تو انہیں بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پرانا گولیمار کے تمام بنیادی حقوق کی عدم سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کے خلاف پراناگولیمار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

پیر دسمبر 9 , 2024
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)پرانا گولیمار کے تمام بنیادی حقوق کی عدم سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کے خلاف اولڈ گولیمار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ ،مقررین نے اپنے خطاب میں کہا قلعہ بے نظیر کہلانے والا پرانا گولیمارماضی میں پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے یہاں 1985 کے غیر جماعتی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ