منگچر کے علاقہ مغل کونڈ سے مسخ شدہ بوری بند بوسیدہ نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مغل کونڈ منگچر ایریا سے لیویز نے پرانے کنویں کے گڑھے سے بوری بند بوسیدہ نعش برآمد کیا ہے ۔ جسے لیویز نے ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں ان کی شناخت عبداللہ ولد عبدالحئی قوم لانگو سکنہ زرد عبداللہ منگچر کے نام سے ہواہے ۔
لواحقین نے بتایا کہ عبداللہ کو 6 جنوری 2024 کو زرد عبداللہ سے نامعلوم افراد اغواءکرکے لے گئے تھے،جس کے بعد وہ لاپتہ تھے اور اب ان کی بوسیدہ نعش برآمد ہوا ہے۔