پنجگور کے علاقے پھل آباد جورکان ندی سے آج گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ نعش نعش برآمد ہوا ، جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں اس کی شناخت لاپتہ نوید ولد لال بخش کے نام سے ہو اہے۔

جنھیں ضلع کیچ کے علاقے تحصیل ھوشاپ سے ریاستی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے 18 جون 2024 کو جبری اغواء کیا تھا۔
بلوچستان میں ایک دفعہ پھر ریاست اور اسکے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہو رہی ہیں ۔ جس پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے جبری لاپتہ نوید ولد لال بخش کی پنجگور سے تشدد زدہ نعش کی برآمدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقع کی شدید مزمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مسلسل جبری گمشدگیوں اور نسل کشی کے سلسلے کو روکا جائے۔