گواد( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع گوادر سے
پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ دو نوجوان ایوب ولد حمزہ سکنہ دشت محلہ بشولی اور مھراج دشت مسکر جنھیں پاکستانی فورسز نے رواں سال 26 ،26 ستمبر کی رات گوادر نیو ٹاون سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ،کو گوادر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے حوالے کیاگیا ہے جہاں سی ٹی ڈی نے انکے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے ۔
آپ جانتے ہیں ،مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ اعجاز ولد حسین نامی نوجوان بھی جبری گمشدگی کا شکار ہواتھا ،دو دن قبل بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔