واشک ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع واشک کے علاقہ راغے بمبکان کے پہاڑوں میں گزشتہ روز سے پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنگی ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ پہاڑوں پر کمانڈوز اتارے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ روز اور آج بھی بمباری بھی کی ہے ۔
آخری اطلاعات تک کسی قسم کے نقصانات بارے معلومات نہیں مل پائے ہیں ۔