
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے تمبو میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث دو بچے ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ہلاک بچوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ زخمی بچی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ہلاک خاتون کی شناخت زلیخا زوجہ شاہد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
