کوئٹہ: کلی کمبرانی سے دو نوجوان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری لاپتہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) کے علاقے کلی قمبرانی سے دو نوجوانوں کو سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی شناخت سراج قمبرانی ولد گنی اور لال خان ولد جعفر قمبرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 24 اپریل 2026 کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو ان کے گھروں سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

اہلخانہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے حکام سے ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ تاحال سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: خدیجہ بلوچ کی رہائی کے لیے دھرنا ساتویں روز میں داخل

منگل اپریل 28 , 2026
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے سامنے نرسنگ طالبہ خدیجہ بلوچ کی رہائی کے لیے جاری دھرنا آج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ بی وائی سی کوئٹہ زون کے مطابق خدیجہ بلوچ کی جبری گمشدگی بلوچ نسل کشی کے تسلسل کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ