بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تجابان میں فرنٹیئر کور ایف سی کی جانب سے تجابان میں عام آبادی پر اندھا دھند گولہ فائر اور فائرنگ سے چارشمبے ولد مسکان نامی رہائشی کی بیٹی گولہ لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے تربت کے بعد کراچی ہسپتال لے جایا گیا ۔
واقع کیخلاف تجابان کرکی ، سنگاآباد سمیت آس پاس کے علاقہ مکینوں نے سی پیک روڈ بند کرکے دھرنا شروع کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف سی کی آبادی کے اندر کیمپ ہٹانے تک دھرنا جاری رہے گا۔کیوں کہ انھوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ،ہروقت رات بھر گولہ باری اور فائرنگ کرتے رہتے ہیں ۔
دوسری جانب نوشکی میں ایرانی تیل کی نوشکی سے شال لیجانے پر پابندی کیخلاف تیل کمیٹی نوشکی کی جانب سے مرکزی شاہراہ لنک جمالدینی روڈ کے مقام پر بند کردیا گیا ہے۔