نوشکی قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کے قریب یکے بعد دیگرے ،

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کو صبح ساڑھے پانچ بجے مسلح افراد نے نوشکی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹر کو بموں سے نشانہ بنایا جسکے بعد پاکستانی فورسز نے شدید اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔
واضح رہے کہ مذکورہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن میں آئی ایس آئی کا سب سے بڑا ہیڈکوارٹر مانا جاتا ہے جس کے اندر ایک بہت بڑا ٹارچر سیل بھی قائم ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ ہیڈکوارٹر پر ماضی قریب میں متعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہیں۔ تاہم آج صبح ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میں پاکستان فوج کے پیدل اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔
بم دھماکہ پیر کوہ پاتر کے مقام پر واہگو چین کے قریب پاکستان فوج کے اہلکاروں پر اس وقت ہوا جب وہ پیدل گشت کررہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔