خضدار ، پولیس اور مبینہ ڈاکووں درمیان فائرنگ ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ڈاکو ھلاک ،دوسرا زخمی ،بتایا جارہاہے کہ خضدار جھالاوان کمپلکس کے مقام پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔
علاوہ ازیں شال اسپینی روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شمس اللہ نامی ایک نوجوان ھلاک نصرت اللہ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے کی حالت تشویش ناک ہے ۔ زخمی اور نعش کو سول ہسپتال منتقل کرنے بعد ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔