بلوچستان کے ضلع نوشکی اور کیچ زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے دو چوکیوں کو حملے میں نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی زرین جنگل کے مقام پر قائم فورسز کے پوسٹ جبکہ ضلع کیچ کے علاقہ زامران دشت ڈمبان میں اب سے تھوڑی دیر پہلے واقع چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے ،جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملوں کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئیں۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔