آواران: دو خواتین سمیت تین افراد تین روز قبل مال مویشی تلاش کرنے نکلے لاپتہ ہوگئے

آواران: دو خواتین سمیت تین افراد جبری لاپتہ، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے اغواہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت امجد ولد محمد نور، زیبا بنت نذر اور سمیدہ بنت پیربخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آواران کے علاقے زیارت ڈن کے رہائشی ہیں ۔

خاندانی ذرائع کے کہنا ہے تین دن پہلے وہ اپنے مال مویشیوں کی تلاش کے لیے پہاڑوں پر گئے جو واپس نہیں آئے علاقائی لوگ انہیں تلاش کر رہے ہیں ان کے مطابق زرانگول میں پاکستانی فورسز کی چوکی کے قریب انہیں دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان لوگوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

تین دن کی تلاش کے بعد مقامی لوگوں کا خدشہ ہے کہ ان لوگوں کو پاکستانی فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز آواران میں اس سے قبل بھی دو بار خواتین کو اغوا کر چکی ہے۔

آپ کو علم ہے مذکورہ علاقے میں فورسز کی فوج کشی بھی جاری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں بھتہ خوری اور دہشت گردی: فرید رئیسانی اور اس کے گینگ کا کردار بے نقاب ہوگیا

جمعہ ستمبر 20 , 2024
مستونگ: علاقائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ درینگڑھ مستونگ میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات میں فرید رئیسانی اور اس کے گینگ کا کردار سامنے آیا ہے۔ فرید رئیسانی، جو ریاستی تعاون سے فائدہ اٹھا رہا ہے، اپنے گینگ ممبرز کے ساتھ مل کر علاقے کے تاجروں سے بھتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ