پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں جبکہ گوادر سے ایک شخص کو کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور برمش مشین سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں ذاکر دشتی اور نور سلام ولد غلام رسول سکنہ پتندر کو منگل کی دوپہر 12 بجے سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
دوسری جانب گوادر سے اطلاعات ہیں کہ
پاکستانی فوج نے سرعام ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ،جس کی ویڈیو بھی وائرل ہواہے جس میں دیکھا جاسکتا کہ نوجوان کو پکڑ کر لے جارہے ہیں ۔
تاہم نوجوان کے نام سکونت بارے مکمل تفصیلات نہیں مل پائے ہیں۔