آواران پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے چیدگی اور پنیام میں مقامی لوگوں کی گھروں کی تلاشی لی، فوجی جارحیت کے دوران پاکستانی فورسز نے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی خواتین فوجیوں نے بلوچ خواتین کو بھی ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فورسز نے مقامی لوگوں کو دھمکیاں دی ہے کہ بلوچ سرمچار ہم پر حملہ کر رہے ہیں آپ لوگ انہیں دیکھیں گے اور ان کے بارے میں ہمیں مکمل آگاہ کریں گے۔ اگر ہم پر اب حملہ ہوا تو ہم آپ لوگوں کو مزید تشدد کا نشانہ بنائیں گے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران موبائل نیٹ ورکس بند کر دیے تھے ۔
تاہم ابھی تک کسی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
دریں اثناء بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں روڈ حادثے میں پاکستانی فورسز کے چودہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
روڈ حادثہ ساحلی شہر گوادر کے علاقے اورماڑہ کے علاقے کوسٹل ہائی وے کے مقام پر پیش آیا ۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی بےقابو کر الٹ گئی ہے۔ جس میں سوار چودہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔