چاغی: گھر میں چوری کرنے والے چور پکڑے گئے تو ایف سی کے اہلکار نکلے ،عوام نے پکڑ کر لیویز کے حوالے کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق گردی جنگل مہاجر کیمپ میں گذشتہ رات گھر میں چوری و ڈکیتی کے ارادے سے آنے والے چوروں کو عوام نے پکڑلیا جو پاکستانی فورسز ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے۔
اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ افراد نے پہلے اپنی کی شناخت نارکوٹکس اہلکاروں کے طور پر کی اور بعد ازاں خود کو خفیہ ادارے کے اہلاکار ظاہر کیے ۔
چوروں کو لیویز کے حوالے کردیا گیا جبکہ اب عوام گردی جنگل لیویز چیک پوسٹ کے سامنے جمع ہوکر سراپا احتجاج بن گئے ۔