بلوچستان شال کے علاقہ کچلاک میں بم دھماکہ 2 افراد ھلاک ،تفصیلات کے مطابق کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب کا دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ھلاک ہوگئے ۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بم کا نشانہ پولیس گاڑی تھی یا ھلاک ہونے والے افراد تھے ۔
اھر خضدار کھٹان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ھلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
واقع کے بعد لواحقین نے جھالاوان ہسپتال کے سامنے نعشیں رکھ کر روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا ۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلم نامی شخص کی طرف سے بار بار دھمکیاں مل رہے تھے ، اور اسلم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر میں گھس کر ہمارے تین افراد کو قتل اور چار کو زخمی کر کے فرار ہوگئے ۔