بلوچستان فائرنگ دیگر واقعات میں تین افراد ھلاک، متعدد افراد زخمی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں دو بچوں سمیت تین افراد ھلاک اور ایک شخص فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ ٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سراج ولد نورجان دینار زئی نامی شخص کو زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے-

دوسری جانب مستونگ کے علاقہ کلی دتو میں رواں سال 12 مئی کو قبائلی تصادم میں زخمی نو عمر چرواہا آغا محمد کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا زخمی نو عمر نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جس کا نماز جنازہ اور تدفین کلی دتو کے قبرستان میں کردی گئی –

دریں اثناء مسلم باغ کے قریب بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہ پر حادثوں کا سلسلہ جاری ، گاڑی الٹ جانے سے بچی سمیت دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دیگر خواتین زخمی ہوگئے ہیں-

حادثے میں زخمیوں کو ڈی ایچ اے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گیا ہے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

اتوار ستمبر 8 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 ستمبر بروز بدھ شام 6 بجے قلات کے علاقے شاہ مردان میں قائم قابض پاکستانی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو اس وقت اسنائپر سے نشانہ بنایا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ