میڈیکل کالج میں جاری طلباء کے احتجاج اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ بساک

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ مکُران میڈیکل کالج میں جاری طلباء کے احتجاج اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ مکران میڈیکل کالج جو کہ کافی عرصے سے انتطامی مسائل میں گھر چکا ہے جس سے طالبعلموں کے تعلیمی کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں نااہلی کا مظاہرہ کررہی ہے اور دن بدن طالبعلموں کے تعلیمی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاہےکہ میڈیکل کالج میں جاری طلباء کا اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج ان کا بنیادی تعلیمی حق ہے، جس کی نا صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کے مطالبات کے حق میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ حکام اعلی، محکمہ صحت و تعلیم اور میڈیکل کالج انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبعلموں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے جلد سے جلد ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو زیر عتاب لانے اور حراساں کرنے کے لیئے فورتھ شیڈول کا استعمال قابل مذمت ہے ، نیشنل پارٹی

ہفتہ اگست 31 , 2024
نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح سمیت متعدد سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں عملی طورپر مارشل لا نافذ ہے نام نہاد حکومتیں مکمل بے اختیار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ