ضلع دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے دوران ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 12 افراد اپنی جان سے چلے گئے۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان میں جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب مٹی کا تودہ گرگیا جس کی زد میں ایک مکان بھی آ گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق پہاڑ سے مٹی کا تودہ سرکنے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر میں موجود تمام 12 افراد دب گئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی رہائشیوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا اور چھت تلے دبے افراد کو نکالا جن کی موت ہو چکی تھی۔

خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ اور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پاتراک میں مکان کی چھت تلے دب کر مرنے والوں میں دو خواتین، ایک نوجوان اور 9 بچے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے سے خبردار کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا ہے،بی ایل ایف

جمعہ اگست 30 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے 30 اگست کی شب یوفون موبائل ٹاورز کو مشینری سمیت نذر آتش کردیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ