تربت: کی رہائشی یونیورسٹی آف بلوچستان کے فائن آرٹس کی طالبہ ماہل بلوچ بنت عبد المنان نے سوشل میڈیا میں ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بیلہ واقعہ کے ماہل بلوچ بنت حمید کی تصویر کیساتھ میری ایک تصویر منسلک کرکے وائرل کی گئی ہے۔ جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ برائے مہربانی میری اس تصویر کو پھیلانا بند کیا جائے کیونکہ اس سے میرے لیے پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گوادر کی رہائشی ماہل حمید بلوچ نے بیلہ میں خود کش حملہ کیا تھا وہ یونیورسٹی آف تربت میں شعبہ لاء ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ تھی۔