بلوچستان بولان کولپور کے قریب پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کیپٹن سمیت 6 اہلکار ھلاک کردیئے ہیں ۔
پاکستانی میڈیا نے ھلاک ہونے والے اہلکاروں کی تصاویر جاری کیے ہیں ۔
شال کے علاقے مغربی بائی پاس کے مقام پر خفیہ ایجنسیوں کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے میں نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم حکام کام موقف سامنے نہیں آ یا ہے نہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔
ادھر کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کردیا گیا ۔
اس طرح ڈیرہ بگٹی سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ گیس لائن بشا پور کے مقام پر دھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں نوشکی شہر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا –
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، فورسز کیمپ کو منڈی کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جہاں چار دھماکوں کے ساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ وقفے وقفے فائرنگ کی آوازیں جاری ہیں-
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگئے ہیں۔