پنجگور کے علاقے تارآفیس چتکان میں اللہ نذر ولد خدا نذر نامی نوجوان کو موٹرسائکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر دکان سے اغوا کرلیا ۔
بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان تحصیل پروم کا اصل باشندہ ہے،مگر اس وقت سوردو میں رہائش پزیر ہے.
انکے اہلخانہ نے میڈیا کو فون کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج رات گئے تک سی پیک روڑ کو اللہ نذر کی بازیابی تک تمام ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بلاک کردیں گے.