بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کل سے پورا ہفتہ بلوچستان بھر میں بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور راجی سوگندی دیوان کا انعقاد کیا جائے گا۔
تمام زون بھرپور طریقے سے شہداء کی یاد میں دیوان کی تیاری کریں اور شہداء کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کریں۔
ترجمان نے مزید کہاہے کہ آج نویں روز گوادر سمیت تربت، نوشکی اور کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔
مطالبات کی عمل درآمد تک بلوچ عوام مرکزی قیادت کی کال کے تحت اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کو جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ ریاست کی جانب سے پرامن ‘بلوچ راجی مُچی’ پر کریک ڈاؤن اور قافلوں پر تشدد و مظاہرین کے قتل کے جواب میں بلوچستان بھر سے ہزاروں افراد افراد اپنا احتجاج ریکارڈ کررہے ہیں۔
کل سے پورا ہفتہ بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان منعقد کیے جائیں گے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل سے پورا ہفتہ بلوچستان بھر میں بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور راجی سوگندی دیوان کا انعقاد کیا جائے گا۔
تمام زون بھرپور طریقے سے شہداء کی یاد میں دیوان کی تیاری کریں اور شہداء کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کریں۔