
بلوچستان کے علاقے کچھی میں شاہراہ بختیارآباد اور حاجی شہر کے قریب دوران گشت پاکستانی فورسز کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے بختیاراباد اور حاجی شہر کے درمیانی ایریا دوسہ لاشاری موڑ کے مقام پر مین قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
