پسنی کے علاقے ببرشور میں ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ نے اپنی بھتیجی کو قتل کروادیا

گوادر ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع گوادر کے تحصیل  پسنی ببرشور میں ملزم  سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ مراد جان کے ذاتی محافظ صابر ولد سلیمان نامی شخص نے مسمات موزیا بنت ناخدا گَندو سکنہ ببرشور نامی لڑکی کو سوتے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتولہ کی خاندان کا کہنا ہے کہ وہ سوئی ہوئی تھی کہ ملزم صابر سلیمان نے آکر 9 ایم ایم پسٹل سے اس پر پانچ فائر کیے جس سے وہ موقع پر ھلاک  ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹھ مرادجان  اور  سلیم ساجدی نے لڑکی کواپنے محافظ  صابر سُلیمان جوکہ مراد کے ذاتی محافظ  ہے کے زریعے قتل کروادیا ہے۔ کیوں کہ تین ماہ قبل مقتولہ کی رشتہ مانگنے کیلے انکے رشتہدار آئے تھے جہاں خاندان والوں نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا  ۔

جس پر مقتولہ مذکورہ لڑکے کے ساتھ بھاگ کر شادی کی تھی ،مگر سیٹھ مراد جان نے جاکر لڑکی کو زبردستی واپس لاکر یہ بات مشہور کرادی کہ لڑکی کو بیچ راستے سے پکڑ کر لائے ہیں ،جن کی شادی یا نکاح  نہیں ہوئی پائی تھی ۔
اس کے بعد  لڑکے والوں نے آکر معافی مانگی تھی ،جنھیں معاف کیا گیاتھا ۔
جونہی یہ بات پرانی ہوئی تو ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ کو بات ہضم نہیں ہوئی اور  انھوں نے اپنی بھتیجی کو  محافظ زریعےقتل کروادیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ،خضدار روڈ حادثہ ایک شخص ھلاک 4 زخمی

اتوار دسمبر 1 , 2024
آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران کولواہ کے علاقےبزداد بُڑبُڑنامی ندی سے  دو نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہیں ۔ لیویز نے دونوں نعشیں تحویل میں لیکر آواران ہسپتال پہنچا کر مردہ خانہ میں رکھوادیا ہے ۔ دوسری جانب ضلع خضدار تحصیل وڈھ دراکھالہ  عمرانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ