قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ،پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان ضلع قلات میں حالیہ ہفتے جاری فوج کشی کے دوران فورسز نے علاقہ میں دو دن سے زائد فوج کشی کی ۔ اس دوران مذکورہ علاقے اور گرد ونواح کے علاقوں میں فورسز کی جانب سے چادر و چار دیواری کی پامالی کی گئی ، علاقے کے باشندوں کو سخت اذیت دی گئی ،جبکہ لوگوں کو مکمل طور پر گھروں میں محصور کر دیا گیا ۔
اس دوران چالیس سے زائد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جن بزرگ حسین شاہ بھی شامل تھا ۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے درخواست کرتی یے کہ وہ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔