واشک، پنجگور، کیچ گنداوہ بارکھان میں پاکستانی فورسز ،تعمیراتی کمپنی ،نجی جیل ،لیویز پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران ) بلوچستان کے ضلع واشک ،پنجگور ،کیچ گنداوہ ،بارکھان ،میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ ، پاکستانی فورسز ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ کے نجی جیل پر حملہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے رخشان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گزشتہ رات لیویز چوکی پر حملہ کرکے لیویز کے اسلحہ، موٹر سائیکل سمیت تمام گاڑیوں کو چھین کر قبضے میں لے کر لے گئے جبکہ چوکی کو نذر آتش کردیا ۔

ادھر ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے ،ضلع کیچ کے علاقہ ہیرونک ، تجابان کرکی کے مقامات پر پاکستانی فورسز کے چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پنجگور سے بھی اطلاعات ہیں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں کم از کم پانچ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔

ادھر گنداوہ میں پولیس پر مسلح حملے کی اطلاعات ہیں جبکہ دکی تا چمالنگ روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کو جالار کے مقام پر مسلح افراد نے نشانہ بناکر مشینری نذرآتش کردیا ہے۔

علاوہ ازیں ضلع آواران کے علاقہ بزداد گندہ کور میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔

دریں اثناء ضلع بارکھان کے علاقے تومنی، بغاؤ میں عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل (ریسٹ ہاؤس) پر مسلح افراد نے حملہ،کرکے انکے چار نجی محافظ زخمی کردیئے ہیں ۔

اس موقع پر حملہ آوروں نے مواصلاتی ٹاور کو تباہ کرنے سمیت نجی جیل کے اہلکاروں کے خیموں کو بھی نذرآتش کردیاہے۔

آپ کو علم ہے مذکورہ مقام سے گذشتہ سال خاتون سمیت دیگر افراد کی نعشیں کنویں سے ملے تھے، عبدالرحمان کے نجی جیل میں قتل کرکے پھینکا گیاتھا۔

آخری اطلاع تک مزکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت تمام بلوچ و پشتون طلباء کو فوراْ رہا کرکے، بی ایم سی ہاسٹلوں کو کھولا جائے۔ بلوچستان طلباء تنظیمیں

بدھ نومبر 13 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان طلباء تنظیموں نے بی ایم سی واقعہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بولان میڈیکل کالج میں ایک انتہاہی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کوئٹہ پولیس نے تمام تر روایات کو پامال کرتے ہوئے بی ایم سی کے ہاسٹل پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ