شال سانحہ مستونگ موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کا ایک اور زخمی ٹراما سینٹر شال میں دم توڑ دیا ،ھلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ۔
بتایا جارہاہے کہ یونائیٹڈ لمیٹڈ بینک کے منیجر ندیم جان ترین 13 شدید زخمیوں میں شامل تھے ، جنھیں ٹراماسنٹر شال منتقل کردیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
اس طرح مستونگ دھماکے میں ھلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، جس میں 5 بچے ،
بینک منیجر ، حفیظ ڈومکی نامی ایک پولیس اہلکار ،
اور سائیکل ساز مستری حاکم علی دھرپالی شامل ہے ۔جبکہ زخمیوں کی تعداد 21 ہے ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کی جانب سے سانحہ مستونگ میں پانچ روز یوم سیاہ اور تین دن عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیے جانے کا اعلان کیاگیا ہے ۔