قلعہ سیف اللہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے میں دو افراد زخمی جبکہ گوادر میں ایک شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں موٹر سائیکل پر نصب آئی ای ڈی بم کے دھماکے میں محبوب جوگزئی نامی شخص کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکے ہیں ۔
دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں میر کمپنی کے قریب سے پرویز نامی شخص کی نعش ملی ہے ،جس کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر جنگل میں پھینک دیا گیا ہے۔
تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔