بلوچستان لبریشن فرنٹ کے زیرِ اہتمام آشوب پبلیکیشن کے جانب سے ماہنامہ “اسپر” کا نواں شمارہ شائع

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے زیرِ اہتمام آشوب پبلیکیشن کی جانب سے ماہنامہ اسپر کا نواں شمارہ شائع ہو چکا ہے۔ ایک ایسا فکری و تحریکی صحیفہ جو جدوجہدِ آزادی کی موجودہ تاریخ میں ایک تازہ باب کا اضافہ ہے۔

آشوب پبلیکیشن کے جانب جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ شمارہ محض ایک مطبوعہ رسالہ نہیں بلکہ ایک انقلابی دستاویز ہے جو نہ صرف بلوچ قومی تحریک کے حالیہ واقعات کا مزاحمتی تناظر میں تجزیہ کرتا ہے بلکہ آنے والے وقت کے لیے نظریاتی بنیادوں کو مضبوط اور فکری افق کو روشن بھی کرتا ہے۔ اس میں شامل ہر تحریر ایک چراغ ہے جو ظلمات کے سفر میں رہنمائی کا کام دیتی ہے۔ ہر صفحہ ایک گواہی ہے کہ مزاحمت زندہ ہے، فکر زندہ ہے اور قوم اپنی آزادی کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شمارے کا اداریہ ایک گونج کی مانند ہے جو دشمن کے بنائے گئے جغرافیائی اور نفسیاتی محاصروں کو چیرتا ہوا سچ کی صدا بلند کرتا ہے۔ خصوصاً آپریشن بام پر کی گئی بصیرت افروز روشنی قارئین کو اس پیچیدہ فوجی کارروائی کی پشت پر موجود سیاسی اور جنگی حکمت عملیوں کی نہ صرف تفہیم فراہم کرتی ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ بلوچستان کی مزاحمت ایک غیر منقطع نظریاتی اور منظم جدوجہد ہے جس کا ہر قدم آزادی کی جانب اٹھتا ہے۔

شمارے کی زینت بلوچستان لبریشن فرنٹ کے متحرک قائد سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا سنگت سرمچار باسط زہری کے نام خراجِ عقیدت ہے۔ ایک ایسا انقلابی نوحہ جو غم کی راکھ سے وفا کی چنگاری سے روشن کرتا ہے۔ یہ خراج لفظوں میں لپٹی وہ آگ ہے جو ہر نوجوان بلوچ کے سینے میں جلتی چلی جاتی ہے۔ جو باسط زہری جیسے سرمچاروں کو تاریخ کا امر کردار بنا دیتی ہے۔

اسی طرح ممتاز قومی رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی کا پیغام بلوچستان کی تحریکِ آزادی کی فکری عمارت میں ایک اور بصیرت افروز ستون کا اضافہ ہے۔ ان کا کلام ایک فکری حوالہ ہے جو موجودہ نسل کو تحریک کے محرکات، سیاسی بصیرت اور قربانیوں کی روح سے روشناس کراتا ہے۔ ان کا پیغام نسلِ نو کو یہ یاد دلاتا ہے کہ آزادی محض ایک خواب نہیں بلکہ ایک مسلسل جنگ، ایک فکری ریاضت اور ایک اجتماعی قربانی کا نام ہے۔

جون 2025 کے دوران پیش آنے والی مزاحمتی کارروائیوں کی تفصیلات اس شمارے میں نہایت باریک بینی سے شامل کی گئی ہیں۔ یہ کارروائیاں محض عسکری واقعات نہیں بلکہ نوآبادیاتی نظام کے خلاف بلوچ مزاحمت کی منظم اور مربوط جہتوں کی غمازی کرتی ہیں۔ ان پر مختصر مگر جامع تجزیے انقلابی قاری کو یہ فہم عطا کرتے ہیں کہ جدوجہد نہ صرف میدانِ جنگ میں بلکہ فکری محاذوں پر بھی برابر جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ معلوماتی انفوگرافکس کا شامل کیا جانا آشوب پبلیکیشن کی پیشکش میں عصری جمالیات اور تجزیاتی سہولت کا عکاس ہے۔ یہ بصری مواد قاری کو محض پڑھنے تک محدود نہیں رکھتا بلکہ اُسے سمجھنے، سیکھنے اور شعور کے نئے دریچے کھولنے کی دعوت دیتا ہے۔

شمارے کی سب سے دل سوز اور روح پرور جہت وہ تصاویر ہیں جو ان سرمچاروں کی ہیں جو جون کے مہینے میں مادرِ وطن کی محبت میں امر ہو گئے۔ یہ تصاویر کسی المیے کی نمائندگی نہیں کرتیں بلکہ یہ عہد و وفا کے وہ نقوش ہیں جو ہر آنے والے دن میں بلوچستان کی سنگلاخ زمین پر آزادی کے قدموں کی چاپ کی گواہی دیں گی۔ ہر تصویر میں ایک صدا ہے، ایک خاموش نعرہ کہ تم اٹھو کہ یہ جنگ ابھی جاری ہے۔
بلوچی زبان میں لکھے گئے فکری و انقلابی کالم اس شمارے کو صرف ایک ماہنامہ نہیں رہنے دیتے بلکہ ایک فکری سنگ میل بنا دیتے ہیں۔ یہ تحریریں اس بات کی دلیل ہیں کہ بلوچ زبان مزاحمت کی لسانی سانسوں سے معمور ہو چکی ہیں اور جب زبان مزاحمت بن جائے تو پھر کوئی بھی ہتھیار اس کی تاثیر کے آگے ٹھہر نہیں سکتا۔
آشوب پبلیکیشن اور ماہنامہ اسپر کی ٹیم ایک نظریاتی اور فکری تحریک کی امین ہے۔ ان کی مستقل کاوشیں اس بات کی غماز ہیں کہ بلوچ قوم کی فکری و تخلیقی تاریخ کو قلم بند کرنا ایک مقدس فرض ہے، اور وہ اس فرض کو خون، فکر اور محبت کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔

ماہنامہ اسپر صرف ایک رسالہ نہیں بلکہ ایک فکری سنگر ہے، جو ہر اُس دل سے ہم کلام ہے جو آزادی، مزاحمت اور قومی وقار کی لو میں دھڑکتا ہے۔ اس کاروانِ شعور میں ہم ہر اس لکھاری کو خوش آمدید کہتے ہیں جو اپنے قلم کو بندوق کی طرح تیز اور اپنے لفظ کو عہد کی طرح سچا سمجھتا ہے۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنے انقلابی، فکری، تحقیقی یا ادبی مضامین، تجزیے اور کالم آشوب پبلیکیشن کو ارسال کریں تاکہ اسپر کے صفحات آپ کے نظریات کی روشنی سے منور ہوں اور ہماری اجتماعی آگہی میں اضافہ ہو۔
یہ رسالہ صرف چند افراد کی کاوش نہیں بلکہ ایک پوری قوم کے فکری جذبے کا مظہر ہے۔ آپ کے الفاظ نہ صرف ایک تحریر بن کر چھپیں گے بلکہ ایک تحریک کا حصہ بنیں گے۔ گواہی، صدا، ایک چراغ!

انہوں نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ اسپر کا یہ شمارہ بھی ہر انقلابی قاری کے دل میں اترے گا۔ یہ شمارہ ایک آئینہ ہے جو قوم کو اس کی اصل صورت دکھاتا ہے۔ ایک راہ نما ستارہ ہے جو آزادی کے دھندلکوں میں روشنی بانٹتا ہے، ایک ناقابلِ شکست عہد ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: ہزار گنجی میں موٹر سائیکل بم دھماکہ، خاتون سمیت تین راہگیر زخمی

بدھ جولائی 16 , 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب مین شاہراہ پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے دہشت گردی کی غرض سے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ