پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اورماڑہ سے پاکستانی فورسز نے صغیر کے ساتھ ان کے ساتھی اکرار ولد جنگیان کو بھی حراست میں لیا، جس کے بعد دونوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ایک ہی خاندان سے ہیں۔

دوسری جانب، 4 جون کو پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے جھاؤ کورک سے مختیار ولد اشرف کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

چار روز قبل، پاکستانی فورسز نے ٹھیکیدار بشیر احمد ولد حسن کو اُس وقت حراست میں لیا جب وہ لسبیلہ سے جھاؤ کی جانب جا رہے تھے۔ بشیر احمد کا تعلق جھاؤ کے علاقے گزی حسن گوٹھ سے ہے۔

اسی طرح، گزشتہ رات تین بجے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ناگ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور زراق نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، جانی نقصانات کی اطلاعات

جمعرات جون 12 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جس کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے آج شام تقریباً 6 بجے جھاؤ کے نونڈرہ کراس پر قائم پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ