ڈیرہ بگٹی مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے 10 افراد کو جبری لاپتہ کردیا

10 افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بدنام زمانہ پاکستان کی سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے مخلتف علاقوں میں چھاپے مار کر دس سے زائد نوجوانوں کو جبری اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی رحیم داد ولد حاجی بگٹی نامی شخص لاپتہ

آمدہ اطلاع کے مطابق قابض فورسز نے ایک کاروائی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نےظفر کالونی میں چھاپہ مار کر جی ٹی اے کے ضلعی صدر اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکن ماسٹر غوث بخش ولد میران بخش بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ادھر سوئی کے تحصیل بازار میں موسی ہوٹل پر بیٹھے رحیم داد ولد حاجی بگٹی اور رحیم داد ولد سوالی بگٹی کو بھی سی ٹی ڈی اور آئی ایس آہی کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے رحیم سانولی

سوئی کے جھکرا موڑ پر واقع گھر پر خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر عطاللہ ولد گوبر خان بگٹی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

اس طرح سوئی میں ہی شاہ زین پمپ سے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکاہے۔

ماسٹر غوث بخش دیگر دس افراد سمیت لاپتہ

دریں اثناء سوئی فیلڈ کے فینس میں واقع لیبر کوارٹر سے فیصل ولد حنیف بگٹی اور شاہ حسین ولد شاہ گل بگٹی کو بھی سی ٹی ڈی نےحراست میں لے لیا مگر شام کے وقت دونوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ بگٹی بریت جاری150 سے زائد افراد کو سی ٹی ڈی نے اٹھا لیا ہے

اتوار جنوری 28 , 2024
سوئی لیبر کالونی فوجی محاصرے میں 150 افراد لاپتہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ