
نوشکی میں گزشتہ دنوں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے تقریباً 60 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکے تھے۔ اب ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ سے بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔
آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جہانزیب ولد انور کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپتال میں زیر علاج تھا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ سانحہ نوشکی میں تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے اب تک 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔