کوہلو سیلاب متاثرین کا سامان پی ڈی ایم اے نے ہڑپ کرنے کی خاطر اور تعریف کروانے کیلے صحافیوں میں تقسیم کیے۔ پریس کانفرنس

کوہلو میں سیلاب متاثرین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان ان تک پہنچنے کے بجائے ڈسٹرکٹ پریس کے صحافیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ اس غیر منصفانہ تقسیم کا مقصد میڈیا کی حمایت حاصل کرنا اور اپنی تعریفیں کروانا ہے، اور باقی سامان غریبوں میں تقسیم کرنے کے بجائے خود ہڑپ کرنا ہے،،

انھوں نے کہاکہ یہ سارا پروگرام لیویز فورس کے زیر انتظام ہوا اور سارا سامان خود لیویز فورس کے ایف ٹی آر نے پہنچائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات لیویز کی ملی بھگت سے سیلاب متاثرین کے راشن سے بھرا ایک ٹرک ڈسٹرکٹ پریس کلب میں بندر بانٹ کئے گئے ہیں-

انھوں نے کہاکہ سوال کیا کہ کیا حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ اس بات کی وضاحت کرنا پسند کریگی کہ کس قانون کے تحت غریب سیلاب متاثرین کے لئے آئے ہوئے راشن ڈسٹرکٹ پریس کلب میں خالی کرکے صحافیوں کے درمیان بندر بانٹ کیے گئے-

سیلاب متاثرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس عمل کا نوٹس لیکر فوری طور پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر متاثرین اپنے حق کے لئے احتجاج کی راہ اپنائینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ژوب بم برآمد، پنجگور دلبود نامی شخص کی نعش برآمد

جمعہ ستمبر 6 , 2024
پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی نعش برآمد ۔ لیویز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے نعش کی شناخت دلبود ولد نوک آپ سکنہ گچک سے ہوا ہے ۔ لیویز کے مطابق مقتول کو چار گولیاں سر اور سینے میں لگی ہیں۔ ژو ب میں دہشت گر دی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ