شال پاکستانی فورسز نے نوجوان ٹک ٹاکر کو لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے نوجوان ٹک ٹاکر نعمان بلوچ کو گذشتہ مہینے 23 اگست کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
اگست کے مہینے میں کئی بلوچ نوجوانوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے بندوق کی نوک پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور حب چوکی سے 9 افراد کی مسخ نعشیں ملی تھیں جن میں 4 نوجوانوں کی شناخت جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے ناموں سے ہوا تھا جن کی آنکھیں بھی پاکستانی فورسز نے نکال دی تھیں۔