نوشکی کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی کاروائی ریلوئے ٹریک تباہ لیویز پوسٹیں نذر آتش اہلکاروں کی ہتھیار چھین لیے گئے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ ایف سی کی فائرنگ دو افراد ھلاک پانچ زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق 26 اگست کی رات نامعلوم مسلح افراد نے کیشنگی کے مقام پر شال ایران اور زرین جنگل کے مقام پر نوشکی خاران روڈ پر قبضہ کرکے مسافر گاڑیوں کو روک لیا ۔ کیشنگی و گلنگور کے علاقوں میں ریلوے ٹریک کو دو جہگوں سے دھماکے سے اڑا دیا گیا جبکہ لیویز کے تختی چیک پوسٹ اور 11 چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھوا بول کر اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان کے قبضے سے چار عدد ایس ایم جی ایک واکی ٹاکی اور وائرلیس بیس چھین کر چیک پوسٹ کو آگ لگادی ۔
نوشکی خاران روڈ پر دو افراد کو قتل کردیا گیا جن کا تعلق خضدار اور پارودقلات سے بتایا جاتا ہے زرین جنگل روڈ پر ایک گاڑی میں سوار دو لیویز اہلکاروں کو روک کر ان سے دو عدد ایس ایم جی چھین لیے گئے مذکورہ لیویز اہلکار کسی مجسٹریٹ کے گن مین بتائے جاتے ہیں رات بھر یرغمال بنائے گئے لیویز اہلکاروں کو صبح رہا کردیا گیا سوموار کی صبح 12 بجے نامعلوم افراد نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر یو بی جی ایل راکٹ حملہ کردیا گیا ۔
ایف سی کی فائرنگ سے خاتون و بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔