نوشکے , چھ دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئیں ، مستونگ تھانہ پر بم حملہ

نوشکے کے علاقے قاضی آباد میں آج مغرب کے وقت چھ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں. مستونگ میں پولیس تھانہ پر دستی بم پھینکا گیا ۔

نوشکے سے ذرائع کے مطابق قاضی آباد کی طرف مغرب کے وقت متواتر چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں. اسی علاقے میں خفیہ اداروں کے دفاتر ہیں ممکنہ طور پر انھی دفاتر کونشانہ بنایا گیا ہے دھماکوں کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی انتظامیہ کیطرف سے ناکہ بندی کر کے تلاشی شروع کی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ نے دھماکوں کی نوعیت اور ہدف کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز اں ہے ۔

فورسز کیطرف سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

علاوہ ازیں مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح آٹھ بجے مستونگ شہر میں بکرا منڈی کے قریب قائم موٹروے پولیس تھانے کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔

حملے میں پولیس اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ ، آواران میں پاکستانی فورسز کی ہیلی کاپٹروں کی مسلسل گشت، فوج کشی جاری

جمعرات ستمبر 19 , 2024
کیچ ، آواران پاکستانی فورسز کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر گشت کرکے فوج کشی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مزبند کے پہاڑوں کے ساتھ ساتھ دشت اور تمپ کے درمیان سیاہجی کے پہاڑوں کو گھیرے میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ