کیچ کے مرکزی شہر تربت اور تمپ میں پاکستانی فورسز چوکیوں کو مسلح افراد نے راکٹ لانچرز جبکہ شال میں چوکی پر دستی بم پھینکا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم فورسز کی چوکی اور فوجی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کے بعد فورسز اہلکار عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔
اس طرح کیچ کے علاقہ تمپ کلاھو میں مسلح افراد نے 14 اگست کی رات پاکستانی فورسز چوکی کو نشانہ بنایا ۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ آختر آباد کے مقام پر قائم ایف سی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے 14 اگست کی رات دستی بم حملہ میں نشانہ بنایا ۔ جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔