پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ واحد کمبر کو بازیاب کرے ۔ سابق سیکٹری جنرل بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ”ایکس “ پر تین پوسٹس پر مشتمل ایک تھریڈ میں آزادی خواہ بزرگ بلوچ رہنما واجہ واحد کمبر کے اغواء اور گمشدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پہلے پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ واحد کمبر کو بازیاب کرے اور بلوچ رہنماؤں، کارکنوں اور عام افراد کو مقبوضہ بلوچستان اور بلوچستان سے باہر اغواء اور ماورائے قانون قتل کرنے کی دہائیوں پر محیط اپنا غلیظ پالیسی ختم کرے۔

انہوں نے اپنے دوسرے پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ پاکستانی جبری قبضہ سے بلوچستان کےآزادی کی بلوچ تحریک کا جواب دینے کے عمل میں عالمی قوانین کا احترام اور پابندی کرے۔

انہوں نے اپنے تیسرے پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بلوچ تحریک آزادی کو دہشتگردی کہنا گمراہ کُن ہے کیونکہ ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے تحاریک آزادی عالمی نظام کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ ہر سال کی طرح 14 اگست کو اس بار بھی شہر احتجاجا بند بم حملوں کا سلسلہ جاری

بدھ اگست 14 , 2024
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نام نہاد پاکستانی جشن آزادی 14 اگست کے دن مستونگ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کیا گیا ہے تمام دکانیں کاروباری مراکز بند ہیں ۔ غور طلب بات یہ کہ بازار بند کرنے کی کال کسی سیاسی سماجی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ