بارکھان کے مختلف علاقوں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جانب سے پمپلٹ تقسیم کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق بارکھان شہر میں گزشتہ رات بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بیشتر اسکولوں میں 14 اگست سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ پمفلٹ میں تمام سکولوں کے پرنسپلز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ 14 اگست کے حوالے سے پورے بلوچستان میں ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ لہذا بی ایل ایف بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قبضہ گیر پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی سے خود کو دور رکھیں ہمارے سرمچار کئی اور کسی بھی وقت ان پروگراموں پر حملہ کرسکتے ہیں۔