ترکیہ،  ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک50 سے زائد زخمی

ترکیہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکیہ کے علاقے بولو میں تفریحی مقام پر واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، حادثے میں 66 افراد ہلاک اور 51 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔انقرہ سے ترک حکام کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بولو کے کروگلو کے پہاڑی علاقے میں 12 منزلہ ہوٹل کرتالکایا میں آگ گذشتہ رات لگی۔

آگ ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی اور دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی ۔

بتایا جارہاہے کہ ہوٹل میں 238 مہمان موجود تھے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی گئی اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کا نزدیکی ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، آگ لگنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضلع سانگھڑ میں بلوچ خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، قتل کا الزام شوہر پر لگایا جارہا ہے

بدھ جنوری 22 , 2025
سندھ ضلع سانگھڑ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سنجھورو 20 سالہ خاتون عظمی بگٹی کی مسخ شده نعش سنجھورو کے کھیتوں سے ملی۔ عظمی بگٹی کی نعش دو دن بعد ایک بوری میں کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ ان کا سر قلم کر دیا گیا تھا، ان کی جلد اتاری گئی تھی اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ