دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک ) شام میں بشار الاسد کے خلاف باغیوں نے شمال اور جنوب سے دارالحکومت دمشق کی طرف پیش قدمی تیز کر دی ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب باغیوں نے جنوبی صوبے درعا پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ شمالی محاذ پر، اسلام پسندوں کی قیادت میں باغیوں نے حمص شہر میں پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

دمشق سے اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے صدر بشار الاسد کے والد، حافظ الاسد، کے مجسمے کو گرا دیا ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بشار الاسد اس وقت دمشق میں موجود ہیں۔
افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایرانی فورسز نے دمشق کو خالی کر دیا ہے، تاہم اس کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہو سکی۔